اہم خبریں

کرکٹ ورلڈ کپ ، پاکستان کا نیدرلینڈ سے ٹاکرا ،بابر جیت کیلئے پرعزم

حیدر آباد(نیوزڈیسک) کرکٹ ورلڈ کپ ،پاکستان آج نیدرلینڈ کے خلاف اپنا پہلا میچ حیدرآباد میں کھیلے گا ،دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق ایک بج کر تیس منٹ پرحیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں آمنے سامنے آئیں گی۔ تفصیلات کے مطابق نیدرلینڈز کے خلاف امام الحق،فخرزمان،بابراعظم اور محمدرضوان ،سعودشکیل،افتخاراحمد،شاداب خان اورمحمد نواز،حسن علی،حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی بھی اسکواڈ میں شامل ہیں ۔سلمان علی آغااور اسامہ میر اسکواڈ میں جگہ نہیں بنا سکے دوسری طرف محکمہ موسمیات کے مطابق حیدرآباد دکن میں دن کے اوقات میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ۔

متعلقہ خبریں