اہم خبریں

کرکٹ ورلڈ کپ ،نیوزی لینڈ کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کافیصلہ

احمد آباد(نیوزڈیسک) آئی سی سی ورلڈکپ کا پہلا میچ ، نیوزی لینڈ کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کافیصلہ ۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ون ڈے کرکٹ ورلڈکپ کا میدان سج گیا، پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کی انگلینڈ کے ساتھ پنجہ آزمائی ، ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا،واضح رہے ورلڈکپ کا افتتاحی میچ آج احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ اب تک دونوں ٹیموں کا 95 ون ڈے انٹرنیشنل میں مقابلہ ہوا ، 45 انگلینڈ نے جیتے اور 44نیوزی لینڈ جبکہ چار میچز بلا نتیجہ اس کے علاوہ دو میچز برار ہوئے ۔

متعلقہ خبریں