احمد آباد (نیوز ڈیسک) کرکٹ کی عالمی جنگ کا آغاز آج سے ہوگا، ایک ٹرافی کیلئے دس ٹیمیں میدان میں افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی ۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ ابتدائی مرحلے میں تقریباََ تمام ٹیم ایک دوسرے کے ساتھ میچ کھیلیں گی ، زیادہ پوائنٹ حاصل کرنے والی چار ٹیمیں ہی سیمی فائنلز میں جگہ بناسکیں گی ، دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور رنراپ نیوزی لینڈکا آج پہلا معرکہ ہوگا دونوں ٹیموں کے ورلڈ کپ سکواڈ پر نظر ڈالیں تو انگلینڈ کے پاس جوس بٹلر ،ڈیوڈ ملان اور جونی بیرسٹو جیسے ان فارم بلے باز موجود ہیں۔ اب تک دونوں ٹیموں کا 95 ون ڈے انٹرنیشنل میں مقابلہ ہوا ، 45 انگلینڈ نے جیتے اور 44نیوزی لینڈ جبکہ چار میچز بلا نتیجہ اس کے علاوہ دو میچز برار ہوئے ۔
