اہم خبریں

2018 کے انتخابات میں تاریخی دھاندلی ہوئی،شہبازشریف

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدراورسابق وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ جن اداروں نے نواز شریف کے ساتھ ظلم و زیادتی کی انہیں سب اچھی طرح جانتے ہیں لیکن فیصلہ یہ کرنا ہے کہ نواز شریف واپس آکر انتقام لیں یا ملک کو خوشحالی کی طرف لے جائیں۔ نواز شریف 21 اکتوبر کو واپس آرہے ہیں لیکن انتقام لینے نہیں بلکہ نوجوانوں، بزرگوں، یتیموں اور غریبوں کی خدمت کرنے کیلئے ان کی واپسی ہے۔2018 کے انتخابات میں تاریخی دھاندلی ہوئی،بدھ کو لاہورمیں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ نواز شریف ترقی کے سفر کو دوبارہ شروع کرنے واپس آرہا ہے، عوام 21 اکتوبر کو نواز شریف کا تاریخی استقبال کریں۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے دورحکومت میں آٹا 35 روپے کلو تھا، انہوں نے تعلیم کے میدان مین انقلابی تبدیلیاں کیں۔انہوں نے کہاکہ، نواز شریف کو اقتدار سے محروم نہیں کیا گیا آپ کو ترقی کے سفر سے محروم کیا گیا، ان کا استقبال کرکے ثابت کرنا ہے کہ نواز شریف سے ظلم کیا گیا۔

متعلقہ خبریں