کراچی(نیوزڈیسک) ڈالر مسلسل تنزلی کا شکار ،روپیہ مستحکم ہونے لگا۔ تفصیلات کے مطابق آج کاروباری روز کے آغاز سے ہی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی،آج ڈالر 1 روپیہ 12 پیسے کم ہو نے کے بعد 284 روپے 60 پیسے پر آگیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈالر انٹر بینک میں 1روپے 4 پیسے سستا ہونے کے بعد ڈالر 285 روپے 72 پیسے کا ہوا تھا۔















