اہم خبریں

سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے جنیوا کانفرنس آج ہوگی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے جنیوا کانفرنس آج ہوگی،پاکستان سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کےلئے اپنا جامع پلان پیش کرئیگا۔تفصیلات کے مطابق آج پاکستان اور اقوام متحدہ بین الاقوامی جنیوا کانفرنس کی میزبانی کریں گے،پاکستان کانفرنس میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے اپنا جامع پلان پیش کرئیگا، واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف وفد کے ہمراہ جنیوا پہنچ گئے، وزیرخارجہ بلاول بھٹو، وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور شیری رحمان وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف جنیواکانفرنس میں سیلاب کی تباہ کاریوں، بحالی پر بریفنگ دیں گے، جنرل سیکرٹری یو این سمیت دیگر رہنما خطاب کریں گے۔

متعلقہ خبریں