کراچی(نیوزڈیسک)کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر بلاک 15 میں 12 ستمبر کی شب ممتاز عالمِ دین مولانا ضیاء الرحمٰن مدنی کے قتل میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار 4 ملزمان نے دورانِ تفتیش سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔ اس سلسلے میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل ایسٹ کراچی کیپٹن ریٹائرڈ غلام اظفر مہیسر اور ایس ایس پی ایسٹ عرفان علی بہادر نے ایک پریس کانفرنس میں ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ کیا۔
