اسلام آباد(نیوزڈیسک)ڈچ ماہر فلکیات فرینک ہوگربیٹس نے اپنے پاکستان میں زلزلے کے حوالے سے تردیدی بیان جاری کرتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کہا کہ 30 ستمبر کو ہم نے ماحولیاتی اتار چڑھاو کو ریکارڈ کیا جس میں پاکستان اور اس کے آس پاس کے حصے شامل تھے۔ اس ریسرچ میں جو ہم نے اخذ کیا وہ انتہائی اہم ہے تاہم یہ سچ ہے کہ اس ریسرچ میں آنیوالے شدید زلزلے کا اشارہ ہو سکتا ہے (جیسا کہ مراکش کا معاملہ تھا) لیکن ہم یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ ایسا ہو گا۔
On 30 September we recorded atmospheric fluctuations that included parts of and near Pakistan. This is correct. It can be an indicator of an upcoming stronger tremor (as was the case with Morocco). But we cannot say with certainty that it will happen. https://t.co/B6MtclMOpe
— Frank Hoogerbeets (@hogrbe) October 2, 2023
فرینک ہوگربیٹس نے مزید کہا کہ اکثر جب ہم یہ کہتے ہیں کہ زیادہ طاقتور زلزلے کا امکان ہے تو افواہیں آتی ہیں کہ “ایک بڑا زلزلہ آئے گا۔” یہ افواہیں جھوٹی ہیں! اشارے ہوسکتے ہیں، ہاں۔ لیکن اس بات کا کوئی یقین نہیں ہے کہ ایسا ہو گا۔
Often when we say that there is the possibility of a stronger earthquake, rumors appear that "there will be a big earthquake." These rumors are false! There can be indicators, yes. But there is no certainty that it will happen.
— Frank Hoogerbeets (@hogrbe) October 2, 2023