مظفرآ باد(نیوزڈیسک)ممبر قانون ساز اسمبلی ومرکزی رہنما تحریک انصاف چوہدری مقبول گجر پر دھاندلی ثابت ۔الیکشن کمیشن نے انتخاب کالعدم قراردے کر مقبول گجر کے حلقے میں دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم دے دیا۔ یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے امیدوار اسماعیل گجر نے عام انتخابات 2021 میں ایل ۔اے 35 جموں 2 گوجرانوالہ کے نتائج چیلنج کررکھے تھے ۔ ذرائع کے مطابق راجہ سجاد ایڈووکیٹ چوہدری اسماعیل کی جانب سے وکیل تھے۔ الیکشن کمیشن آزادکشمیر نے الیکشن کالعدم قرار دے کر دوبارہ الیکشن کروانے کی ہدایت کردی
