اہم خبریں

کشمیرہاؤس میں بڑے پیمانے پر کرپشن، بے ضابطگیوں ،کمیشن وصولی کا انکشاف

اسلام آباد(نیوزڈیسک) کشمیرہاؤس اسلام آباد میں بڑے پیمانے پر کرپشن اور بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا۔ذرائع کے مطابق جموںو کشمیر ہاوس کے گیسٹ ہاؤس کے بقایہ جات 4 کروڑ کی حد عبور کر گئے۔انتظامیہ ذرائع کے مطابق اسٹیٹ افسران کی نااہلی اور ناقص کارگردگی نے حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے نقصان پہنچایا ۔ سابق سیکرٹری خزانہ کے 80 لاکھ سے زائد بقایہ جات تاحال وصول نہ کئے جا سکے ۔ نادہندگان میں سابق وزرائے اعظم اور موجودہ ممبران اسمبلی بھی شامل۔ فرنٹ ڈیسک افسر کا قریبی گیسٹ ہاوسز سےکمیشن وصولی کا بھی انکشاف ہوا ہے ۔ذرائع کے مطابق جموں کشمیرہاؤس کچن گزشتہ دو برس سے اسٹیٹ افسر کی ملی بھگت سے محکمے کا ملازم چلا رہا ہے ۔ جموں کشمیر ہاوس کچن انتظامیہ مہمانوں سے اضافی بلات وصولی میں سالانہ کروڑوں کما رہے ہیں ۔

متعلقہ خبریں