اہم خبریں

پشاور سے 2 خطرناک ٹارگٹ کلرز گرفتار،اسلحہ برآمد

پشاور(نیوزڈیسک)پشاور پولیس کی بڑی کارروائی، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ دونوں ٹارگٹ کلرز نے رواں سال فروری میں تھانہ چمکنی کے حدود میں انجینئر مرتضیٰ علی بنگش پر حملہ کیا تھا۔ایس پی سٹی ڈویژن طیب جان نے کہاکہ 2 خطرناک ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا گیا، ملزمان سے بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ملزمان سے پستول، میگزین اور متعدد کارتوس بھی برآمد کیے گئے۔

متعلقہ خبریں