راولپنڈی(نیوزڈ یسک ) پیرودھائی کے علاقہ میں پکٹ پر موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ دو اہلکار زخمی، فائرنگ کے دوران ایک ملزم ہلاک، زخمی اہلکاروں میں صداقت اور علی رضا شامل ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، واقعہ کی اطلاع پر سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری ہسپتال پہنچ گئے، ایس ایس پی انویسٹیگیشن اور ایس پی راول بھی ہمراہ تھے، سی پی او نے زخمی اہلکاروں کی عیادت کی، نیک خواہشات کا اظہار کیا اور بہترین علاج معالجہ کی فراہمی کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایات دیں، ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان اور ایس پی پوٹھوہار طارق محبوب پولیس نفری کے ہمراہ موقعہ پر موجود ہیں، ہلاک ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیمیں علاقہ میں سرچنگ کر رہی ہیں۔