اہم خبریں

بالآخر ماہرہ خان سلیم کریم کی ہوگئیں، زندگی کے نئے سفر کا آغاز، ویڈیو وائرل

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان نے اپنے قریبی دوست سلیم کریم کو اپنا جیون ساتھی منتخب کرلیا اور زندگی کے نئے سفر کا آغاز سلیم کریم کے ساتھ کرلیا۔ سوشل میڈیا پر اداکارہ کی شادی کی ویڈیوز وائرل ہوتے ہیں مداحوں نے ان کیلئے دعائیں اور نیک تمناؤں کا اظہار شروع کردیا ۔رواں برس اگست کے مہینے میں ہی یہ خبر سامنے آئی تھی کہ اداکارہ ماہرہ خان آئندہ ماہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی ۔ذرائع کے کیمطابق اداکارہ اور سلیم کریم کی شادی کے مناظر سوشل میڈیا پر وائرل جس میں جوڑے کو جذباتی انداز میں ایک دوسرے کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے ۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آئیوری لہنگے میں ملبوس ماہرہ دولہا کی طرف چل کر جاتی ہیں جبکہ سلیم نے سیاہ شیروانی زیب تن کی ہوئی ہے۔اس موقع پر سلیم کریم کو آبدیدہ ہوتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ماہرہ خان نے 2007 میں علی عسکری سے شادی کی تھی اور 2009 میں ان کے یہاں بیٹے اذلان عسکری کی پیدائش ہوئی تھی تاہم 2015 میں دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی۔واضح رہے کہ دو سال پہلے ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں انہوں نے اپنے دوست سلیم کریم سے محبت کا اظہار کردیا تھا۔

متعلقہ خبریں