ساہیوال ( )اس وقت انتخابات ضروری نہیں، ملک کی معیشت بہتر ہونا ضروری ہے، دھاندلی کی پیداوار شخص دوبارہ واپس نہیں آئے گا ،مولانا فضل الرحمان کا ساہیوال میں پارٹی اجلاس سے خطاب انہوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ، ن لیگ کے دوستوں نے تو یہی کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی حتمی ہے، پوری قوم کو نواز شریف کو ویلکم کرنا چاہیے،، جنوری کے آخر میں انتخابات کا کہا جا رہا ہے، خیبرپختونخوا میں جنوری میں انتخابات ہونا مشکل ہوں گے















