اہم خبریں

ملک میں غیر علانیہ طور پر انتخابات کی تیاریاں جاری،سیاسی پارٹیاں ورکر ز کا لہو گرمانے میں مصروف

کراچی ،لاہور (  اے بی این نیوز  )ملک میں غیر علانیہ طور پر انتخابات کی تیاریاں جاری،سیاسی پارٹیاں ورکر ز کا لہو گرمانےکو سرگرم ، ایم کیو ایم آج ملیر ٹاؤن میں میدان سجائے گی ،جلسہ صرف ملیر ٹاؤن کا ہوگا ، متحدہ قومی موومنٹ کا آنے والے دنوں میں 29 ٹاؤنز میں جلسے کرنے کا پروگرام ۔جبکہ نواز شریف کے استقبال کیلئے ن لیگ کی تیاریاں ،،ن لیگ آج شاہدرہ میں میدان سجائے گی ، مریم نواز اور حمزہ شہباز شریف جلسہ سے خطاب کریں گے،،مریم نواز نے کہا ، نوازشریف آئے گا، تعمیر، ترقی ، امن اور خوش حالی لائے گا، قوم کی امید ،تعمیر وترقی کی تعبیر ،، ہر وعدے کی تکمیل نوازشریف ہیں،عوام کو مہنگائی، مہنگے بلوں سے نجات کی ضمانت نوازشریف ہیں، مزدور، کسان اور محنت کش کو ریلیف صرف نوازشریف دلاسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں