نواز شریف ملک کو مسائل سے نکالنے کا پلان دینگے، طلال چوہدری

اسلام آباد (نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ نوازشریف باہر گئے تو حکومت پی ٹی آئی کی تھی، کیا انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی سے ڈیل کی؟ پوچھتا ہوں کوئی جناح ہاؤس کو جلائے، قومی راز افشا کرے کیا اس کو نہیں پوچھا جائے گا؟ فارن فنڈنگ میں کروڑوں ڈالر جیب میں آئے ہیں اور کہتے ہیں پوچھا نہ جائے؟نجی ٹی وی سے بات چیت کے دوران طلال چوہدری نے کہا کہ نواز شریف مینار پاکستان جلسے کی تقریر میں ملک کو مسائل سے نکالنے کا پورا پلان دیں گے، قوم کو بتائیں گے کہ ملکی مسائل ماضی کی کن وجوہات کی بنا پر پیدا ہوئے ۔ایک سوال کے جواب انہوں نے کہا کہ ہماری قانونی ٹیم سمجھتی ہے نواز شریف کو ضمانت ملے گی۔

ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں اور ہر وقت باخبر رہیں

WhatsApp Channel