اہم خبریں

ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا

کراچی(نیوزڈیسک)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کارپوریٹ کرائم سرکل نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 8 ہزار امریکی ڈالر اور کار برآمد کرلی۔ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون عبدالسلام شیخ کی ہدایت پر ہنڈی حوالہ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں