ملتان(نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نےکہا ہے کہ نیب قانون کی بحالی سے الیکشن کےلیے لیول پلیئنگ ہوگئی ہے، اب محمود و ایاز ایک ہی صف میں کھڑے ہیں۔نواز شریف کی واپسی کا خیر مقدم کرتے ہیں، زیادہ لیڈروں کی شمولیت سے الیکشن کی ساکھ بڑھے گی۔ ایسا کوئی شک نہیں کہ الیکشن جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں نہیں ہوں گے، جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سابق صدر، تمام سابق وزرائے اعظم چاہے وہ جیل میں ہیں یا ملک سے باہر ایک صف میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر الیکشن کمیشن تاریخ کا اعلان بھی کر دے تو لوگوں میں اضطراب ختم ہو جائے گا۔















