لاہور( اے بی این نیوز )کراچی میں بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات منتقل کیے جائیں، پیپلزپارٹی سندھ پر 15سال سے مسلط رہی، دارالحکومت تک کے مسائل حل نہیں کیے،کراچی میں عوام کے لیے 35ہزار بسوں کی ضرورت، صرف 250موجود ہیں، پرانی بسوں کا بار بار افتتاح کر کے عوام کو بے وقوف بنایا گیا، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ مہنگائی، بجلی بلوں میں اضافہ کے خلاف 6اکتوبر کو گورنر ہاؤس سندھ دھرنا دیں گے، آئی پی پیز معاہدوں پر نظرثانی، ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے، قومی اثاثوں کی نجکاری مسئلے کا حل نہیں،بروقت شفاف انتخابات کرائے جائیں، جماعت اسلامی عوام کے مفاد کے لیے جدوجہد کررہی ہے، عوام کلین،گرین پاکستان کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔
