اسلام آباد(نیوزڈیسک)اینکر خالد جمیل کی درخواست ضمانت پر سماعت 28 ستمبر تک ملتوی ۔درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت 28 ستمبر بروز جمعرات ہوگی۔ عدالت نے ایف آئی اے کو ریکارڈ جمع کروانے کا آخری موقع دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔اسپیشل جج سنٹرل اسلام آباد بیورو چیف خالد جمیل کے خلاف ایف آئی اے کی جانب سے درج مقدمہ ،بیورو چیف خالد جمیل کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت شروع درخواست ضمانت پر سماعت اسپشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند کر رہے ہیں۔خالد جمیل کے وکیل نوید ملک عثمان وڑائچ نوید ملک عدالت کے روبرو پیش ایف آئی اے کی جانب سے تاحال ریکارڈ جمع نہ کروایا جا سکا عدالت کی ہدایات کے باوجود ایف آئی اے نے ریکارڈ جمع نہیں کروایا۔۔ وکیل نوید ملک کا کہنا تھا کہ عدالت نے ایف آئی اے کو ریکارڈ جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت میں وقفہ کر دیا۔ خالد جمیل کیس ایف آئی اے کی جانب سے ریکارڈ جمع نہ کروایا گیا۔جب درخواست دائر کی تفتیشی افسر عدالت موجود تھا ۔ نوید ملک کا کہنا تھا کہ عدالت کی ہدایات کے باوجود ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا ۔ نوید ملک کا کہنا ہے کہ اگر مزید جیل میں رکھنا چاہتے ہیں تو یہ بھی بتا دیں ۔ایف آئی اے کے اس روئے پر عدالت ایکشن لے ۔ ایف آئی اے بہت سارے کیسز میں ریکارڈ نہیں لاتی ایف آئی ار پر فیصلہ کر دیتا ہوں ۔۔ جج شاہ رخ ارجمندضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دس منٹ کے دلائل ہیں سن کر فیصلہ کر دیں۔ ایف آئی اے کو ایک موقع دے دیتے ہیں ورنہ ایف آئی آر پر فیصلہ کر دوں گا۔۔ جج شاہ رخ ارجمندعدالت نے درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی کر دی۔
