اہم خبریں

کسی کو انتخابات میں مائنس یا پلس نہیں دیکھ رہا، شاہد خاقان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کسی کو انتخابات میں مائنس یا پلس نہیں دیکھ رہا۔ نوازشریف نے جو کہا وہ ہوا یا نہیں ، ٹروتھ کمیشن بنا دیں، صورتحال سامنے آجائے گی۔ہمیں ان باتوں کوعوام کے سامنے رکھنا ہوگا، نوازشریف نے جو کہا تھا وہ عوامی بحث ہے۔پیرکواسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مستقبل کا تعین کیے بغیر انتخابات بےمعنی ہیں، تمام اسٹیک ہولڈرز بیٹھ کر فیصلہ کریں، آگے کیا کرنا ہے۔ان کاکہناتھاکہ قائد ن لیگ نوازشریف نے تاریخ دی ہے، یقیناً واپس پاکستان آئیں گے۔

متعلقہ خبریں