لندن(نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کےلیے لندن آنے والے پارٹی رہنماؤں کو پروگرام کینسل کرنے کا کہہ دیا۔آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کا بیانیہ سابقہ ادوار کی کارکردگی ہو گی، نواز شریف نے لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کیا اور اربوں روپے کا سی پیک شروع کیا۔میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی کا پروگرام فائنل ہے، ملکی عوام تاريخی استقبال کریں گے، تمام پارٹی رہنما 21 اکتوبر سے قبل بیرون ملک سفر نہ کریں۔















