اہم خبریں

یوسٹین انجکشن کی فروخت اور استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ایوسٹین انجکشن کی فروخت اور استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ، زرائع کے مطابق ایوسٹین انجکشن کی سیل، استعمال پر پابندی عارضی طور لگائی جا رہی ہے،ایوسٹین انجکشن کے امپورٹر روش پاکستان کو حکم نامہ ارسال۔، ڈریپ زرائع کے مطابق رجسٹرڈ ایوسٹین انجکشن کی ڈسٹریبیوشن پر پابندی عائد، ڈریپ زرائع کے مطابق ایوسٹین پر پابندی صحت عامہ کے تحفظ، غلط استعمال روکنے کیلئے لگائی گئی ہے، ڈریپ کی امپورٹر کو مارکیٹ سے ایوسٹین کا سٹاک واپس اٹھانے کی ہدایت،فارمیسی، کیمسٹ کے پاس موجود ایوسٹین کا سٹاک سیل کیا جائے گا، رجسٹرڈ ایوسٹین انجکشن کا سیمپل ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری بھجوایا گیا ہے،ڈرگ لیبارٹری کی رپورٹ ملنے پر ایوسٹین بارے حتمی فیصلہ ہو گا۔

متعلقہ خبریں