اہم خبریں

کراچی میں پولیس اورر ینجرز تحفظ نہیں کرسکتے تو ہمیں لائسنس کاحق دیا جائے، حافظ نعیم الرحمان

کراچی(نیوزڈیسک)امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات ہورہے ہیں مگر سازشیں اب بھی ہورہی ہیں۔ اب جوڑ توڑ کاعمل بند ہوناچاہیے۔ ہمیں زبانوں کی بنیاد پر تقسیم کردیا گیا ہے، کراچی کو بدقسمتی سے کوئی اون نہیں کرتا، کراچی میں پولیس اورر ینجرز تحفظ نہیں کرسکتے تو ہمیں لائسنس کاحق دیا جائے، شہری محلہ کمیٹیاں بنائیں، کراچی والےاب اپنا تحفظ خود کریں گے۔کراچی میں انتخابی جلسے سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی میں جوڑ توڑ کے سیاست کو مردہ آباد کہنے کا وقت آگیا ہے، جوڑ توڑ نہیں کراچی والوں کو ووٹ کا حق دینا ہوگا۔حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ سازشی عناصر ہربار الیکشن کا التوا چاہتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کو کہتاہوں سازشوں میں نہ آئیں،انتخابات کرائیں، انتخابات کراؤ اور شفاف طریقے سے کراؤ۔امیرجماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ہمیں زبانوں کی بنیاد پر تقسیم کردیا گیا ہے، کراچی کو بدقسمتی سے کوئی اون نہیں کرتا، کراچی میں پولیس اورر ینجرز تحفظ نہیں کرسکتے تو ہمیں لائسنس کاحق دیا جائے، شہری محلہ کمیٹیاں بنائیں، کراچی والےاب اپنا تحفظ خود کریں گے۔حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ کراچی ایک نئے دور میں داخل ہورہا ہے، کراچی میں جماعت اسلامی نیا انقلاب لیکر آئیگی ۔ کراچی کی عوام اب چنکچی کے دھکے نہیں کھائیں گے، کراچی غریبوں کی ماں ہے، تمام مسائل کے باوجود کراچی پاکستان کو چلاتا ہے۔

متعلقہ خبریں