بولان(نیوزڈیسک)بولان میڈیکل کمپلیکس کوئٹہ کے ہاسٹل میں گیس لیکیج سے دھماکا ہواہے جس میں ڈاکٹر جھلس کر زخمی ہو گیا۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جھلسنے سے زخمی ڈاکٹر کو سول اسپتال کے برنس یونٹ منتقل کردیا گیا۔ترجمان ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن(وائی ڈی اے) کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کی حالت تشویشناک ہے، انہیں ایئر ایمبولینس کے ذریعے کراچی منتقل کیا جائے گا۔
