اسلام آباد ( اے بی این نیوز )فا رما سیو ٹیکل کمپنیو ں میں موجود ما فیا موت بانٹنے لگا،مارکیٹ میں بخار کے غیر معیاری سیرپ کی فروخت کا انکشاف،ڈریپ نے دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا،،پیڈولل سسپنشن پراڈکٹ کی ری کال الرٹ جاری ،پیڈولل سسپنشن پیراسیٹامول فارمولہ سے تیارکردہ ہے، پیڈولل سسپنشن جے اے ایس ایم فارما رسالپور کی تیارکردہ ہے۔سی ڈی ایل کراچی نے غیر معیاری قرار دیا، غیر معیاری دوا کا استعمال مریض کی جان کیلئے خطرناک ہو سکتا ہے
