اہم خبریں

آشوبِ چشم وائرل انفیکشن کراچی کے بعد پشاور،قصور اورنارنگ منڈی پہنچ گیا

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  )آشوبِ چشم وائرل انفیکشن کراچی کے بعد پشاور،قصور اورنارنگ منڈی پہنچ گیا،ہسپتالوں میں آنکھوں کی شکایات کے ساتھ آنے والے25میں سے 6افراد میں انفیکشن کی تصدیق،سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد دن بدن بڑھنے لگی،نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اہم اجلاس طلب کرلیا،وباء کی حفاظتی تدابیر اورسدباب کے اقدامات کا جائزہ لیاجائے گا ،ڈاکٹرز کے مطابق وائرس متاثرہ افراد سے ہاتھ ملانے اور نزدیک بیٹھنے سے بھی دوسرے شخص کو منتقل ہوتاہے،آشوب چشم کے مریضوں کو ہاتھ بار بار دھونے اورآنکھوں کوکپڑے کے بجائے ٹشوپیپرسے صاف کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ خبریں