اہم خبریں

سینئر صحافی واینکر خالد جمیل کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد بیورو چیف اے بی این نیوز خالد جمیل کیخلاف ایف آئی اے کی جانب سے درج مقدمہ مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے ایف آئی اے کی مزید جسمانی ریمانڈ استدعا مسترد۔ محفوظ فیصلہ ڈیوٹی مجسٹریٹ مرید عباس نے سنایا۔عدالت نے خالد جمیل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔۔بیورو چیف اے بی این نیوز کے وکیل نوید ملک میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ خالد جمیل کو جس ایف آئی اے میں گرفتار کیا گیا اس میں الزام تھا کہ ریاست مخالف ٹوئٹ کی پہلی پیشی پر بھی کیس سے ڈسچارج کی استدعا کی تھی ۔سیکشن 20 کے تحت ایف آئی آر درج ہوئی جو توہین عدالت ہےآئین پاکستان آزادی اظہار رائے کا حق دیتا ہےخالد جمیل نہ تو غدار ہیں اور نہ باغی۔صدر نیشنل پریس کلب انور رضا نے کہا کہ ٹوئٹ کرنا کوئی جرم نہیں،و دفعات لگائیں ان کی کوئی گنجائش نہیں،ہمیں عدالتوں پر اعتماد ہے ،جلد خالد جمیل ہمارے درمیان ہوں گے۔

متعلقہ خبریں