اہم خبریں

شرمین عبید چنائے پروگرام لانچ،19 خواتین فلم سازوں کی دستاویزی فلمیں تیار

کراچی (نیوزڈیسک)’آسکر‘ اور ’ایمی‘ ایوارڈز یافتہ پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے نے کراچی میں امریکی قونصلیٹ کے تعاون سے ’خواتین فلم میکرز‘ کے نام سے اختتامی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کا مقصد ’پٹاخہ پکچرز‘ کے پلیٹ فارم کے تحت علاقائی ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی تھا۔خواتین فلم سازوں کی جانب سے تیار کی گئی 20 سے 30 منٹ کے دورنیے کی 10 دستاویزیں فلموں کی جھلک تقریب میں دکھائی گئی۔19 خواتین فلم سازوں نے ان دستاویزی فلم کی تخلیق کے لیے شوٹنگ میں حصہ لیا، کئی ماہ تک انہوں نے اپنی صلاحیتوں کو نکھارا اور دستاویزی فلمیں تیار کیں جبکہ آن لائن فلم سازی کی ورکشاپ میں بھی شرکت کی20 سے 30 منٹ کے دورنیے کی 10 دستاویزیں فلموں میں ’طوفان کے بعد خاموشی‘، ’کراچی بیگمز‘، ’نسواں نامہ-ویمن، تھیٹر، ایکٹیوزم- پاکستان سے ایک کہانی‘، ’نیئر-ایک آرٹ کہانی‘، ’میڈ وِد لوو‘، ’اسکلپٹڈ‘ ، Defiance’، ’پہچان‘، ’تم نہیں چارا گر‘، ’کاوش‘ اور ’From Rocks to Gold – Doch The Art of Balochistan‘ شامل تھیں۔

متعلقہ خبریں