اہم خبریں

آشوب چشم انفیکشن کراچی کے بعد خیبرپختونخوا میں پہنچ گئی ، مریضوں سے ہسپتال بھر گئے

پشاور(نیوزڈیسک)آشوبِ چشم وائرل انفیکشن کراچی کے بعد پشاور پہنچ گیا۔پشاورسمیت خیبر پختونخوامیں بھی آشوب چشم کی بیماری پھوٹ پڑی ،ہسپتالوں میں آنکھوں کے 20 سے 25 افرادمیں 5سے 6 آشوب چشم کے مریض داخل ہونے لگے ،آپٹھامالوجسٹ جناح میڈیکل کالج پشاور کے مطابق آشوب چشم خود بخود ٹھیک ہونے والی انفیکشن ہے اس میں اینٹی بائیوٹک وغیرہ سودمند ثابت نہیں ہوتیں ،ڈاکٹرمحفوظ حسین کا کہنا ہے کہمتاثرہ افرادآنکھیں ٹھنڈے اور تازہ پانی سے دھوئیں اور برف کا ٹکور دینے سے تکلیف کم ہوجاتی ہے۔،ڈاکٹر محفوظ حسین کا کہنا تھا کہ اگر متاثرہ شخص کی آنکھیںجھپکنے لگیں توسمجھیں کہ آشوب چشم انفیکشن کیساتھ جراثیم بھی آگئے ہیں۔اینٹی بائیوٹک کھانے سے افاقہ ہوسکتاہے،ڈاکٹرمحفوظ کا کہنا تھا،متاثرہ افراد سے ہاتھ ملانے اور نزدیک بیٹھنے سے بھی ایک شخص سے دوسرے شخص کو لگنے والی وائرس ہے،متاثرین ہاتھوں کو بار بار دھوئیں اور آنکھوں کو ہاتھوں اور کپڑے کے بجائے ٹیشو سے صاف کرنے کو ترجیح دیں،متاثرہ بچوں کو سکول نہ بجھوائیں تاکہ دوسرے بچے وائرس سے محفوظ رہیں ،آشوب چشم ایساوائرس ہے جسمیں سٹیرائزڈ استعمال کرنے سے مسئلہ مزید پیچیدہ ہوجاتاہے،پروفیسرڈاکٹرمحفوظ حسین کا کہنا تھامتاثرہ افراد میں زیادہ ترمعصوم بچے انفیکشن سے متاثر ہورہے ہیں ،ڈاکٹر محفوظ حسین کا کہنا سرکاری سکولوں کیساتھ پرائیویٹ سکولوں کے بچے بھی آشوب چشم میں مبتلاہورہے ہیں ۔

متعلقہ خبریں