کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصا ف کے رہنما ءحلیم عادل شیخ نے کہا کہ سموسہ پکوڑا پالیٹکس کی کراچی میں گنجائش نہیں ،نعیم الرحمن بتائیں رات اندھیرے میں کامران ٹیسوری کے کیا ڈیل کرنے گئے تھے ۔تفصیلات کے مطابق آج پی ٹی آئی رہنما ءحلیم عادل شیخ ملیر کورٹ میں پیش کردیا گیا ، اس موقع پر انہوں نے نعیم الرحمن اور کامران ٹیسوری کی ملاقات پر تنقیدکر تے ہوئے کہا کہ کل سٹی کورٹ میں حافظ نعیم الرحمن کے لئے ایک سوال چھوڑ کرگیا گیا ،،حافظ نعیم رات کے اندھیرے میں کامران ٹیسوری کے پاس کیا کرنے جاتے تھے اس کا جواب نہیں آیا، اب سموسہ پکوڑا پالیٹکس کی کراچی میں گنجائش نہیں ،حافظ صاحب آپ کی خاطر ہماری پارٹی کو نقصان پہنچا ، چیئرمینوں پر تشدد ہوا ، بتایا جائے رات کے اس پہر کیا ڈیل ہوتی رہیں ، نگران حکومت ٹوپی ڈرامے کررہی ہے پی ٹی آئی کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے ۔
