لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب بھر میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 13 دہشتگردگرفتار۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور، جہلم،اٹک، بہاولنگر،، شیخوپورہ اور بہاولپور، راولپنڈی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ اٹک سے 5 اور لاہور سے 3 دہشتگرد گرفتار کئے گئے ۔ترجمان کاکہنا ہے کہ دہشتگردوں کے قبضے سے بارودی مواد ، 29ڈیٹونیٹر، پرائما کارڈ، موبائل فون، اسلحہ ، گولیاں اور نقدی بھی برآمد کی گئی ہے ۔ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت خورشید، رشید، عرفان، لقمان ، وحید، رضوان، عامر اور واجد وغیرہ کے نام سے ہوئی ہے ۔ دہشتگرد سرکاری دفاتر اور اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ، دہشتگردوں کیخلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق رواں ہفتے625 کومبنگ آپریشنز کے دوران 105 مشتبہ افراد گرفتار کئے ، کومبنگ آپریشنز میں 27229افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔ترجمان کاکہنا ہے کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے ، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں ۔