لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور میں صبح سویرے بارش ،نشیبی علاقے زیر آب آگئے،بجلی کا نظام متاثر،موسلا دھار بارش سے جل تھل ایک ہو گیا،سڑکیں اور گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں،ٹاؤن شپ،گلبرگ،ماڈل ٹاؤن،مال روڈ،جیل روڈ،دھرمپورہ،علامہ اقبال روڈ،تاجپورہ،فتح گڑھ،مغلپورہ اور ایوبیہ مارکیٹ سمیت لاہور کے مختلف علاقوں موسلادھار بارش ہوئی جس کی وجہ موسم خوشگوار ہو گیا۔لاہور ،گجرات ،جہلم،شیخوپورہ سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کی پیش گوئی ہے ۔
