چترال(نیوزڈیسک) چترال شہراور مضافات میں بارش اور بالائی مقامات پر برفباری گزشتہ شام سے جاری ہوگیا۔علاوہ ازیں دیرلویر میں بھی بارش وبرف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا،دیرلویرمیں بارش اور برف باری سے زندگی مفلوج ہوچکی ہے اور لوگ گھروں تک محدود ہو کررہ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لواری ٹنل روڈ ،بگوشٹ ، گبور، کالاش ویلیز و مڈکلشٹ، گولین ، تریچ ، کھوت ،ریچ ، یارخون وادی ، بروغل میں بارش اور برفباری سے سردی میں اضافہ ہوگیا۔برفباری کے باعث لواری ٹنل روڈ پر آمدورفت میں مشکلات سامنا ہے جبکہ دیر کے شہری علاقوں میں بارش بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔علاوہ ازیں دیرلویر میں بھی بارش وبرف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ وادی لڑم، شاہی بن شاہی، کلپانی، کمراٹ، لواری ٹنل ،اور دیگر بالائی علاقوں پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔دیرلویرمیں بارش اور برف باری سے زندگی مفلوج ہوچکی ہے اور لوگ گھروں تک محدود ہو کررہ گئے ہیں۔ پارا چنا سمیت دیگر ضلع بھر میں بارش اور برفباری شروع ہوچکی ہے۔سوات کے بالائی علاقوں کالام، مالم جبہ، گبین جبہ اور مہوڈنڈ میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے اور موسم انتہائی سرد ہو گیا ہے، سیاحوں کی بھی بڑی تعداد سیاحتی مقامات مالم جبہ اور کالام پہنچ گئی ہے۔