اہم خبریں

کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

لاہور (نیوز ڈیسک) کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ،کون کون اسکواڈ شامل ہے لسٹ جاری کردی گئی ۔ آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم پاکستانی ٹیم کے کپتان جبکہ شاداب خان نائب کپتان ہونگے ، وکٹ کیپر محمد رضوان ہو نگے اس کے علاوہ سعود شکیل ،عبداللہ شفیق ،فخر زمان، امام الحق، افتخار احمد، سلمان علی آغا،شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف ، محمد نواز،محمد وسیم جونیئر قومی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے جبکہ ریزرو کھلاڑیوں میں وکٹ کیپر محمد حارث ،زمان خان اور ابرار احمد شامل ہیں۔نسیم شاہ انجری کی وجہ سے ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے ان کی جگہ حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ ہم نے بہترین ٹیم سلیکٹ کرنیکی کوشش کی ہے ، کسی کے لیے کوئی دروازہ بند نہیں کیا،سرفراز، محمد عمار اور عماد وسیم اچھے کھلاڑی ہیں ، کارکردگی دکھائیں تو ٹیم واپس آجائیں گے۔

متعلقہ خبریں