اہم خبریں

سینئر صحافی خالد جمیل کا دوروزہ جسمانی ریمانڈ منظور، صحافتی تنظیموں کا شدید ردعمل دینے کا اعلان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ایف آئی اے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت درج مقدمہ ،صحافی خالد جمیل کی اسلام آباد کچہری میں پیشی ،اایف آئی اے کی صحافی کے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا۔صحافی خالد جمیل کی طرف سے جہانگیر جدون اور نوید ملک عدالت کے سامنے پیش ،صحافی کے وکلاء کی جانب سے ریمانڈ کی استدعا کی مخالفت ،پاکستان کے اندر آزادی اظہار رائے کا حق ہر شہری کو حاصل ہے ، وکیل نوید ملک، ایف آئی اے نے اپنے ہی بنائے ہوئے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی ، بیرسٹر جہانگیر جدون کے دلائل ، صحافی کو گرفتار کرکے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کی گئی ، وکیل ریمانڈ تو بنتا ہی نہیں کیس سے ڈسچارج کیا جائے ، وکلا کی استدعا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے کیس کی سماعت کی۔صحافی خالد جمیل کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور۔دوسری جانب صحافتی تنظیموں کا شدید ردعمل ایف آئی اے توہین عدالت کی مرتکب ہوئی ہے۔پی ایف یو جےصحافیوں کی گرفتاری سے پہلے پی ایف یو جے کو اعتماد میں لینے کے ہائی کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی۔پی ایف یو جے آج نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاج ہو گا۔احتجاج کا دائرہ ملک بھر میں پھیلایا جائے گا۔آئین پاکستان کے مطابق ہر فرد کو آزادی اظہار رائے حاصل ہے ۔ خالد جمیل ایک زمہ دار شحص اور اے بی این نیوز کے بیورو چیف ہیں، خالد جمیل کا کہنا ہے کہ آئین اور قانون کی بالادستی ہمیشہ ہماری خواہش بھی رہی ہے اور عمل بھی کیا ہے،ابھی بھی قانون اور آئین پر عمل کریں گے، خالد جمیل کا کہنا ہے کہ تین دہائیاں ہو گئی ہیں اس کام میں اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے،،ہماری پہلی اور آخری محبت پاکستان ہے۔

متعلقہ خبریں