اہم خبریں

پاک بھارت ٹاکرے میں 3 ہفتے باقی،احمد آباد میں ہوٹل کا کمرہ ملنا مشکل ہو گیا

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) کرکٹ ورلڈ کپ جنون،پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے کیلئے لوگوں نے ہوٹل کے کمرے پہلے سے بک کرالیئے ہیں ، ہوٹلوں میں کمرے ملنا مشکل ہو گیا،دوسری طرف مالکان نے بھی کرائے بڑھا دئیے،ائیرلائنز اور ٹرانسپورٹ مالکان نے احمد آباد کے ٹکس میں 400 گنا اضافہ کردیا واضح رہے کہ یہ اضافہ صرف 13 سے 16 اکتوبر تک ہی دیکھنے میں آیا ہے ،پاک بھارت ٹاکرا ہونے کو ابھی 3 ہفتے رہتے ہیں لیکن جنون ابھی سے ہی سرچڑھ کر بول رہا ہے ،14 اکتوبر کو ہونے والے میچ میں کون جیتے گا کو ہارے گا لیکن شائقین کو دیکھنے کے لیے اچھی کرکٹ ملے گی۔ اس کے ساتھ ہوٹل مالکان ٹرانسپورٹرحضرات کی تو چاند ہو گئی ہے ۔

متعلقہ خبریں