اہم خبریں

پاکستان میں الیکشن ناگزیر، معاشی صورتحال ایک اعشاریہ نو تک محدود رہے گی، ایشیائی ترقیاتی بینک

کراچی (نیوزڈیسک)پاکستانی معیشت سے متعلق اے ڈی بی کی رپورٹ جاری ۔ ایشین ڈیویلپمنٹ بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ الیکشن کے بعد پاکستان کی معیشت سنبھل سکتی ہے ،مالی سال 2024کے دوران الیکشن سے پاکستان کی معیشت کو اعتماد ملے گا، رواں مالی سال پاکستان کی اکانومی کی گروتھ 1.9 ایک اعشاریہ نوفیصد رہے گی۔ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ معاشی شرح نمو میں گروتھ کیلئے اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد ناگزیر ہوچکا ہے، مہنگائی کی مجموعی شرح 25فیصد تک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی نظم و نسق، ایکچینج ریٹ، پاور سیکٹر میں اصلاحات کی ضرورت ہے، معاشی گروتھ کیلئے حکومتی ملکیتی اداروں میں اصلاحات ضروری ہیں۔

متعلقہ خبریں