اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان، محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میںدن کو موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔اسلام آباد میں رات کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان،سندھ میں اکثر مقا مات جبکہ مشرقی پنجاب میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کا امکان، شمال، مشرقی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ،۔ گلگت بلتستان اورکشمیر میں بعض مقا مات پ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ زیریں سندھ میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ۔آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، اسلام آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا، اسلام آباد میں ہوا میں نمی کا تناسب 64 فیصد رہا ۔















