کراچی(نیوزڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے عام انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں ہونے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات میں کسی سیاسی جماعت کو اکثریت حاصل نہیں ہو گی۔منگل کو میڈیاسے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ حلقہ بندیوں کے حوالے سے ایم کیوایم کا واولا بلا جواز ہے، ایم کیو ایم کا وطیرہ ہے کہ تھپڑ بھی مارتی ہے اور روتی بھی ہے۔















