واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکی ویزا کے حصول میں پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ہے کہ امریکا نے ویزا کی 3 کیٹیگریز میں اہم پیش رفت کااعلان کردیا، امریکی ویزا کے لیے اپائنٹمنٹ کے وقت میں کمی کردی گئی جبکہ 2024 میں طے شدہ اپائنٹمنٹ کو 2023 میں نمٹایا جائے گا۔پاکستان میں امریکی سفارت خانے کے ترجمان نے بتایاکہ پاکستان سے امریکی ویزوں کی طلب میں اضافے کے بعد امریکی مشن ماضی کی نسبت زیادہ سے زیادہ ویزا درخواستوں کو نمٹا رہا ہے۔
