اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ہانیہ عامر کی ہم شکل نے سوشل میڈیا پر دھم مچا دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان وومن نیٹ بال ٹیم کی کپتان نشاء سلطان کی شکل پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ہانیہ عامر سے بے حد مماثلت رکھتی ہے ،ان کی ڈمپل کے ساتھ مسکراہٹ والی تصویر دیکھ کر کوئی نہیں پہنچان سکتا کہ اس میں سے ہانیہ کون ہے ،سوشل میڈیا صارفین بھی تصویر دیکھ کر حیران رہ گئے ۔
