اہم خبریں

77لاکھ سے زائد مستحق خاندانوں میں 7000 روپے فی خاندان تقسیم کئے جائیں گے،شازیہ مری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )77لاکھ سے زائد مستحق خاندانوں میں 7000 روپے فی خاندان تقسیم کئے جائیں گے۔پہلی سہ ماہی قسط کا کل تخمینہ 55 ارب روپے سے زائدلگایا گیا ہے۔ اسلام آباد ، پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں حبیب بینک کے ذریعے رقم تقسیم کی جائے گی۔حبیب بنک مقرر کردہ ادائیگی مراکز یا بائیو میٹرک اے ٹی ایم سے رقم وصول کی جاسکے گے،خیبر پختونخواہ، آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان میں بینک الفلاح کے ذریعے رقم تقسیم کی جائے گی۔بنک الفلاح کے مقرر کردہ ادائیگی مراکز یا بائیو میٹرک اے ٹی ایم سے رقم وصول کی جاسکتی ہےرقوم کی ترسیل میں شفافیت کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائیگا، مستحق خواتین اپنی پوری رقم وصول کریں اور رسید لینا ہرگز نہ بھولیں، شازیہ مریادائیگی کی کوئی فیس نہیں ہے۔ شازیہ مریشکایت کی صورت میں بی آئی ایس پی کی ٹول فری ہیلپ لائن 080026477 پر اطلاع کریں ، بی آئی ایس پی کا میسج صرف 8171 سے ہی آئیگا۔ شازیہ مریکسی بھی دوسرے نمبر سے پر موصول ہونے والے پیغام اعتبار نہ کیا جائے۔

متعلقہ خبریں