لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب میں پولیس کا بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری۔لاہور: سال رواں اب تک 8506 بجلی چوروں کے خلاف 7899 مقدمات درج کر کے کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔: سٹی ڈویژن میں 1641افراد کیخلاف بجلی چوری کے الزام میں 1596ایف آئی آرز در ج، کینٹ ڈویژن میں 2157افراد کے خلاف1988ایف آئی آرز جبکہ سول لائنز میں 779افراد کے خلاف659مقدمات درج کئے گئے ہیں۔سی سی پی اولاہورلاہور: اسی طرح صدرڈویژن میں 1271افراد کے خلاف1117ایف آئی آرز،اقبال ٹاؤن میں 1510بجلی چوروں کے خلاف 1417ایف آئی آرز اور ماڈل ٹاؤن میں بجلی چوری میں ملوث1148لوگوں کے خلاف1122مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید تیز کرنے کا حکم۔ صوبائی دارالحکومت میں بجلی چوروں کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری ہے۔بجلی چوروں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔بجلی چوری کی روک تھام کیلئے متعلقہ محکمے سے بھرپور تعاون کررہے ہیں۔سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ بجلی چوری سے ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے والے پوری قوم کے مجرم ہیں۔ بجلی چوری میں ملوث افرادکسی رعایت کے مستحق نہیں،بلا تفریق کارروائی جاری رہے گی۔ ہر بجلی چور کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔بجلی چوروں کو ان کے منتقی انجام تک پہنچائیں گے۔