اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ کے افسران و اسٹاف سے الوداعی خطاب کے دوران آبدیدہ ہو گئے۔ہفتہ کو چیف جسٹس نے دوران خطاب خود کو ڈوبتے سورج سے تشبیہ دی اور کہا کہ میری حالت اب ڈوبتے سورج جیسی ہے۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ آپ سب کے تعاون کا بہت بہت شکریہ!















