اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہکلہ ڈی آئی موٹروے سے متعلق بریفنگ طلب کرلی، اسلام آباد کلب کی کارکردگی کے حوالے سے بھی بریفنگ مانگ لی گئ ،پارلیمنٹ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کے11 جنوری کو طلب کئے گئے اجلاس میں وزارت مواصلات کی جانب سے ہکلہ ڈی آئی خان موٹروے سے متعلق بریفنگ دی جائے، اجلاس میں نجی بینک اور پاکستان پوسٹ آفس ڈیپارٹمنٹ کے درمیان معاہدے سے متعلق بھی بریفنگ دی جائے گی جبکہ 18جنوری کو طلب کئے گئے پی اے سی کے اجلاس میں نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ اسلام آباد کلب سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی، کابینہ ڈویژن کی جانب سے کمیٹی کو اسلام آباد کلب کی کارکردگی ،فنکشنز اور چارجز سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔