اہم خبریں

ہائیرایجوکیشن کی پھرتیاں،مردان بوائز کالج میں خاتون لیکچرر تعینات، نیا پنڈورا باکس کھل گیا

پشاور(نیوزڈیسک)محکمہ ہائیرایجوکیشن کی پھرتی،لڑکوں کے کالج میں خاتون لیکچرر تعیناتی کردی گئیں ،مثال غالب نامی خاتون گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مردان میں لیکچررکی پوسٹ پرتعینات، قواعدوضوابط کے برعکس خاتون لیکچررکی لڑکوں کے کالج میں تعیناتی پر کالج اساتذہ میں تشویش ، کالج اساتذہ کا لڑکوں کے کالج میں خاتون لیکچرر کی تعیناتی پر شدید تحفظات کااظہار، صوبے میں پختون روایات ہیں ایسے میں خاتون کو لڑکوں کے کالجوں میں تعینات کرناسمجھ سے بالاترہے،کالج اساتذہ،خواتین کالج اساتذہ کی الگ سینیارٹی ہے جبکہ مرد کالج اساتذہ کی الگ سینیارٹی موجود ہے،کالج اساتذ ہ، خواتین کیلئے الگ کالجز ہیں جہاں پر بچیوں کوپڑھایاجاتاہے اورالگ ماحول ہے،کالج اساتذہ کا کہنا تھا کہ مردوں کیلئے صوبے میں الگ کالجز موجود ہیں جہاں پر سینکڑوں کی تعدادمیں آسامیاں آج بھی خالی ہیں،، خاتون کولڑکوں کے کالج میں تعینات کرنے پر ہائیرایجوکیشن کے متعلق افسر مظہرکی پراسرار خاموشی ، اے بی این نیوز کے رابطے پر متعلقہ افسر نے معاملے کو ٹالنے کیلئے وقت مانگ لیا۔

متعلقہ خبریں