اہم خبریں

اسلام آباد ہائیکورٹ کا پولیس کو شیخ رشید کی گاڑیاں واپس کرنے کا حکم

اسلام آباد (نیوزڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ کا پولیس کو شیخ رشید احمد کی قبضے میں لی گئی گاڑیاں واپس کرنے کا حکم ،شیخ رشید کی انٹرا کورٹ اپیل منظور، سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرارپولیس نے شیخ رشید کی گاڑیاں غیر قانونی طور پر قبضے میں لیں، اسلام آباد ہائیکور ٹ نے حکم دیا کہ گاڑیوں کو وہیں لوٹا یا جائے جہاں سے قبضے میں لی گئی تھیں، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔شیخ رشید کی قبضے میں لی گئی گاڑیاں جرم کے ارتکاب میں استعمال نہیں ہوئیں،بظاہر پولیس نے شیخ رشید کی گاڑیاں ان کو پولیس کے سامنے سرنڈر کرانے کیلئے قبضے میں لیں،پولیس کی جانب سے شیخ رشید کی گاڑیاں قبضے میں لیتے ہوئے قانونی طریقہ کار نہیں اپنایا۔

متعلقہ خبریں