اہم خبریں

سندھ رینجرز کی بڑی کاررورائی،1 ارب روپے کی چینی برآمد

کراچی(نیوزڈیسک)سندھ رینجرز کی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بڑی کاررورائی 1 ارب روپے کی چینی برآمد۔تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاؤن کے ایک گودام میں سندھ رینجرز نے چھاپہ مارا جس کے دوران 1 ارب روپے کی چینی برآمد ہوئی جسے بلوچستان کے راستے افغانستان سمگل کرنے کی اطلاعات تھی۔ اس حوالے سے سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران 1 لاکھ 40 ہزار چینی کی بوریاں پکڑی گئی ہیں، یہ برآمدگی ریور روڈ پر قائم 2 بڑے گوداموں میں سے ہوئی، اس مشترکہ کارروائی کے بعد چینی کے گودام سیل کردیئے گئے ۔

متعلقہ خبریں