اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ دینا صدر کا اختیار نہیں ، اگر اختیار ہے بھی تو اسے استعمال بدنیتی پر مبنی ہے ،صدر مملکت عارف علوی پارٹی کی نمائندگی کر رہے ہیں،الیکشن کمیشن آزاد ادارہ ہے ، صدر کی تجویز ماننے کا پابند نہیں ہے،صدر مملکت ملکی نظام میں بھونچال لانا چاہتے ہیں تاکہ انتخابی معاملات متاثر ہوں، یہ پاکستانی سیاست کیلئے ٹھیک نہیں ، صدر مملکت بس گیند کو عدالیہ کی طرف اور عدالیہ صدر کی طرف گیند پھینک رہی ہے ۔ جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ سندھ میں کسی جماعت سے اتحاد نہیں ہوا لیکن کچھ جماعتیں رابطے میں ہیں۔
